شہباز شریف کی ’’خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام’’منصوبہ میں کام تیز کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی ’’خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام’’منصوبہ میں کام تیز کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار )وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کو’’خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام’’میں کام تیزرفتاری سے کرنے کی ہدایت کردی، لاہورسمیت صوبہ بھرمیں ڈیڑھ سوارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کام سونپ دیا۔خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر کا فیز ون مکمل کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو محکمہ مواصلات کی جانب سے ‘‘خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام ‘‘پر بریفنگ دی گئی جس میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کومنصوبے پر تیز رفتار کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے عام انتخابات سے قبل پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیز ون مکمل کرنے کے بعد فیز ٹو کے لیے وزیر اعلیٰ نے نئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اہم ہدف سونپ دیاہے۔ لاہور کے دیہی علاقوں میں تین سالوں کے دوران 23 ارب کی لاگت سے سڑکیں تعمیر ہوں گی جبکہ دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے جس کے لیے محکمہ خزانہ نے پانچ ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -