مکان کی چھت گرنے سے 3بچے زخمی،ایک کی حالت نازک

مکان کی چھت گرنے سے 3بچے زخمی،ایک کی حالت نازک

  

لاہور(وقائع نگار)سیون اپ پھاٹک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں ایک بچے کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیون اپ پھاٹک کے قریب لیاقت نامی شخص کے مکان کی چھت نیچے آگری جس سے ملبے تلے دب کر ثمن،سعدیہ اور عاشوز زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -