مشکل میں گھرے ہوئے افرادکی مددکرنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے :مرزا فاران بیگ

مشکل میں گھرے ہوئے افرادکی مددکرنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے :مرزا فاران بیگ

لا ہور (وقائع نگار) موٹروے پولیس کا ہر آفیسر بلاخوف وخطر اور بلا امتیاز قوانین کی پابندی کروائیں ۔ جو بھی شخص تیز رفتار ی کا مرتکب ،ہو لین ڈسپلن یا دیگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے بیٹ 13 میں پو لیس دربار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی اور فیلڈ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ مو ٹروے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ایمانداری آپ کا حسن اور خوش اخلاقی آپ کی پہچان ہے اور یہ دونوں اوصاف موٹروے پولیس کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ۔ موٹر وے پولیس خوش اخلاقی اور ایمانداری کے بغیر ادھوری ہے ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام افسران بلا خوف وخطر اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ جو بھی شخص تیز رفتار ی کا مرتکب ،ہو لین ڈسپلن یا دیگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ہائی ویز اور موٹرویز پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لہٰذا بغیر لائسنس کوئی نوجوان ڈرائیونگ سیٹ پر نہ بیٹھے ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ مشکل میں گھرے ہوئے روڈ یوزرز کی مدد کرکے ہم ناصرف اپنے ذاتی فرض کو ادا کرتے ہیں بلکہ یہ ہمار ے اخلاقی اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی بھی ہے اور یہ اس ادارہ کا طرہ امتیاز ہے ۔ یہ ہماری اولین کوشش ہو گی کہ روڈ یوزرز کو بروقت اور موثر مدد فراہم کی جائے آنے والی شدید گرمی میں سٹر ک پر گاڑیاں زیادہ تعداد میں خراب ہوتی ہیں اور اس دوران ہمیں زیادہ سر گرم ہونے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہو گی ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ 130 ہیلپ لائن پر مدد کے لیے آنے والی فون کالز پر فوری اور بر وقت عمل کو یقینی بنائیں۔دربار میں ڈی آئی جی نے افسران کے مسائل اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

مزید : علاقائی