لاڑی اڈہ ،فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا

لاڑی اڈہ ،فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا

لاہور(وقائع نگار)لاڑی اڈہ میں تین روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق 35 سالہ فرید حسین بس کنڈیکٹر تھا ۔تین روز قبل وہ بس میں جا رہا تھا کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،جو کہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی