سول لائن، دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانہ میں جمع

سول لائن، دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانہ میں جمع

لاہور(وقائع نگار) سول لائن کے علاقہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیں ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کے کنارے 30سالہ اور 28سالہ ا شخاص کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پرہی واضح ہوں گی ۔

مزید : علاقائی