مختلف الزامات پر 2ایس ایچ اوزا ور 2اہلکارو ں کو سزائیں

مختلف الزامات پر 2ایس ایچ اوزا ور 2اہلکارو ں کو سزائیں

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تخفیف جرم اور بدانتظامی و تھانہ کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ نہ کرنے پر 2ایس ایچ اوزا ور 2اہلکارو ں کو سزائیں سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حیدر اشرف نے گذشتہ رات تقریباً اڑھائی بجے تھانہ ڈیفنس بی کا اچانک دورہ کیا تو وہاں کا ریکارڈ نامکمل تھا اور ایس ایچ کی بد انتظامی بھی سامنے آئی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او ڈیفنس بی زاہد رندھاوا کو شوکاز جبکہ محرر غضنفر علی اور نائب محر ر فاروق احمد کو موقع پر معطل کر دیا ۔انہوں نے اگلے اردل روم میں ایس ایچ او ڈیفنس بی کو بدانتظامی کی وجوہات بیان کرنے کی ہدایات کردیں۔اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن قیصر عزیز نے سابقہ پوسٹنگ بطور ایس ایچ او وحدت کالونی شہری کے ساتھ واردات کے حقائق جاننے کے باوجود غلط دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔انکوائری مکمل ہونے پر ثابت ہوگیا کہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن سب انسپکٹر قیصر عزیز نے حقائق جاننے کے باوجود غلط دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف فوری طور پر ایس ایچ او گرین ٹاؤن قیصر عزیز کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کاحکم دیا ۔

مزید : علاقائی