ڈی آئی جی ہائی و ے رانا محمد اقبال خاں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ڈی آئی جی ہائی و ے رانا محمد اقبال خاں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

  

لاہور(وقائع نگار) ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول رانا محمد اقبال خاں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب سی پی او میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب چوہدری محمد شفیق، ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن بابر بخت قریشی، ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک، ایس پی ہیڈ کوارٹر گل صنوبر اور پٹرولنگ پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی اوراظہار خیال کیا۔ ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے ڈی آئی جی رانا محمد اقبال خاں کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے تحائف پیش کیے اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرٹ کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سروس کی ۔ ڈی آئی جی چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ مجھے رانا محمداقبال خان سے دوستی اور تعلق پر ناز ہے۔

ایس ایس پی بابر بخت قریشی نے کہا کہ رانااقبا ل نے سروس کے دوران جو عزت کمائی وہ باقی زندگی میں بھی آپ کو نظر آئے گی۔ ایس پی محمد عمر ورک نے کہا کہ ایک اے سی آر افسر لکھتا ہے اور ایک اے سی آر ماتحت لکھتا ہے جو دل سے لکھی جاتی ہے۔ آپ ان افسروں میں شامل ہیں جو دل میں بس جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی رانا محمد اقبال خاں نے اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے زندگی میں کوئی قلق نہیں اللہ نے بڑی عنایتیں کیں اور مجھے عزت و توقیر دی۔ اللہ کی مخلوق آپ کو عزت اور پیار دے تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں۔

مزید :

علاقائی -