پنجاب:629ٹریفک حادثات میں 24افراد جاں بحق ،514شدید زخمی ہو گئے

پنجاب:629ٹریفک حادثات میں 24افراد جاں بحق ،514شدید زخمی ہو گئے

  

لا ہور (وقائع نگار) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز629ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں514افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ244افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران24افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور،18کم عمرڈرائیور،401مسافراور 108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ110ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت111 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں115متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان45 حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل782متاثرین میں 610مرد اور172خواتین شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں551موٹر سائیکلز،88آٹو رکشے،73موٹر کاریں،43مسافربسیں،18ٹرک اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -