صوبائی دارالحکومت ،چورڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چورڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق منا واں کے علا قہ میں تین ڈاکوؤں نے عثما ن کے گھرسے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 50ہزارکی نقد ی اورطلا ئی زیو رات لوٹ لئے گئے۔ با غبا نپو رہ کے علا قہ میں خا لد شا ہ کے گھر سے دوڈاکوؤں نے 3لاکھ 20ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے جبکہ ڈیفنس بی کے علا قہ میں میں ڈاکوؤں نے ریحان کے گھر سے 3لا کھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،پر انی انا ر کلی میں وارث سے تین لاکھ،سا ند ہ عر فا ن اور اس کی بیو ی سے دولاکھ 10ہزار،گر ین ٹا ؤ ن میں اسما عیل سے ڈیڑھ لاکھ،ما ڈل ٹاؤن میں اکبر سے 50ہزار، شادباغ میں عمران سے 45ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اور رائیو نڈ کے علا قہ میں عثمان کے گھر سے چور 5لا کھ روپے کا الیکٹر ونکس کا سا ما ن لو ٹ کر لے گئے۔ اس کے علاوہ بر کی کے علا قہ اکر م کے گھر سے 3لاکھ نقدی اور 5تولے زیورات چوری کر کے لے گئے ۔ کاہنہ میں وقاص،فیصل ٹاؤن میں لیاقت ،باغبانپورہ میں ندیم،چوہنگ میں عامر،سندر میں امجد،سبزہ زار میں اویس ،مسلم ٹاؤن میں خالق،مغل پو رہ میں مدثر،لوئرمال میں طاہر،اسلام پو رہ میں آفتاب کی مو ٹرسائیکلیں اور غالب مارکیٹ میں عمران،مصطفی ٹاؤن میں عابد،ساندہ میں شہزاداور نو اب ٹا ؤ ن میں سا جدکی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی