اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب :افغانستان خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز میں ’’را‘‘کو دفاتر ترالاٹ

اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب :افغانستان خفیہ ایجنسی کے ہیڈ ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو برباد کرنے کی ناپاک سازش میں برادر اسلامی ملک افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل گیا ہے اور اپنی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہیڈ کوارٹرز میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کو دفاتر الاٹ کردئیے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے کمیٹی کو ان کیمرا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہیڈ کوارٹر زمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو بھی دفتر مل گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزار شریف، قندھار اور جلال آبادمیں قائم سات بھارتی قونصل خانوں میں ’’ را‘‘ کے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں جو پاکستان میں گڑ بڑ کیلئے اسلحہ بانٹ رہے ہیںیہ قونصلیٹ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ اور ٹریننگ میں بھی ملوث ہیں۔ ان قونصل خانوں میں پاکستان اور چین اقتصادی راہداری منصوبے کو تباہ کرنے کیلئے ڈیسک کا بھی انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار بھارتی افسر کلبھوشن یادیو 2013 میں پاکستان آیا تھاایران کلبھوشن یادیو سے تحقیقات میں تعاون کررہاہے ۔ مشاہد حسین سید نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ 9/11 کے بعد دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے امداد کی مد میں پاکستان کو 13 ارب ڈالر مل چکے ہیں جبکہ 200 ملین ڈالر مزید ملیں گے جبکہ پاکستان نے اسے فاٹا میں خصوصی ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے 8 ارب ڈالر فراہم کرنے کا کہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -