نوازشریف فولادی اعصاب کے مالک ہیں کوئی انہیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا :مجیب الرحمٰن شامی

نوازشریف فولادی اعصاب کے مالک ہیں کوئی انہیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا :مجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نوازشریف فولادی اعصاب کے مالک ہیں نہ تو کوئی انہیں ڈکٹیٹ کر سکتاہے اور جب وہ کوئی فیصلہ لے لیں تو کوئی اسے تبدیل نہیں کرسکتا۔دنیا نیوز کے پروگرام’ نقطہ نظر ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں جنہیں کچھ لوگوں نے (’آسمانی طاقتوں‘) پیغام بھیجا کہ آپ نوازشریف سے کہیں کہ وہ رخصت ہو جائیں یا مستعفیٰ ہو جائیں ،اب انہیں پریشانی تھی کہ وہ کس طرح جائیں اور نوازشریف سے یہ بات کریں تو انہوں نے اپنی بیگم سے اس بارے میں مشورہ کیا تو ان کی بیگم نے کہا کہ آپ نوازشریف سے اس بارے میں کوئی بات نہ کریں ۔کیونکہ اب فرمائش آئی تھی کہ یہ پیغام پہنچانا ہے تو وہ چلے گئے اور انہوں نے نوازشریف سے کہا کہ آپ سے ایک بات کہنی ہے حالانکہ میری بیگم مجھے آپ سے یہ بات کرنے سے روکتی رہی ہے ۔اس کاروباری شخصیت نے وزیراعظم کو پیغام پہنچایا جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ ’آپ کی بیگم آپ سے زیادہ سمجھدار نکلیں‘۔

مزید :

صفحہ اول -