پیپلز پارٹی کی صوبائی اور ذیلی تنظیمیں تحلیل،قائمقام کمیٹیاں تشکیل

پیپلز پارٹی کی صوبائی اور ذیلی تنظیمیں تحلیل،قائمقام کمیٹیاں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں میں صوبائی اور ذیلی تنظیمیں توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ہر صوبے سے پانچ پانچ ارکان پر مشتمل قائمقام کمیٹی بنائی جائیگی جو نئے عہدیداروں کے منتخب ہونے تک معاملات چلائے گی۔بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں فریال تالپور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فاروق نائیک ، اعتزاز احسن ، نیئر بخاری، لطیف کھوسہ ، شیری رحمان ، نوید قمر ، جہانگر بدر ، فیصل ترین خان کنڈی ، سلیم مانڈوی والا، رحمان ملک ، قمر زمان کائرہ ، اعجاز جاکھرانی ، جمیل سومرو ، رخسانہ بنگش ، فوزیہ حبیب اور فرحت اللہ بابر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اور پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -