پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں کا زرداری کو وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنیکامشورہ

پیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں کا زرداری کو وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنیکامشورہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرعظم نواز شریف سے لندن میں آصف زرداری کی ممکنہ ملاقات کی اطلاعات پر پیپلز پارٹی میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی نواز شریف سے ملاقات ہونے پر پیپلز پارٹی کی سیاست پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اسے مزید دھچکوں کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون کو سہارا مل جائے گا۔ پی پی رہنماؤں نے آصف زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات نہ کریں تاکہ حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دیا جا سکے۔ پارٹی رہنماؤں نے حکومتی عہدیداروں کیخلاف بیان بازی بھی تیز کر دی ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری نے اسحاق ڈار سے ملاقات پر رحمان ملک سے بھی وضاحت مانگ لی۔ واضح رہے گزشتہ روز رحمان ملک نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -