پاناما لیکس سے حکومت کا اخلاقی جواز کمزور ہو گیا ،بلاول بھٹو

پاناما لیکس سے حکومت کا اخلاقی جواز کمزور ہو گیا ،بلاول بھٹو

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ملک کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ،اس معاملے نے حکومت کے اخلاقی جواز کو کمزور کیا ہے۔میڈ یارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر کوئی بھی معزز جج انکوائری کمیشن کارکن نہیں بننا چاہتا کیو نکہ ججز صاحبان کو اپنی عزت پیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر حکومت نے بامعنی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک شروع نہیں ہوسکی ،حکومت کو ہر صورت قابل اعتبار اور غیر جانبدار تحقیقات کرانا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،اب پاناما لیکس کا معاملہ کسی صورت نہیں دبے گا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت جتنی مرضی رو گردانی کرے مسئلہ اتنا ہی ان کا پیچھا کرے گا

مزید : صفحہ اول