شہباز شریف کی فرانسیسی زبان میں گفتگو پر فرانس کے سینیٹرز کے وفد کی خوشگوار حیرت

شہباز شریف کی فرانسیسی زبان میں گفتگو پر فرانس کے سینیٹرز کے وفد کی خوشگوار ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فرانس کی پارلیمنٹ میں پاکستان فرانس فرینڈ شپ گروپ کے صدر سینیٹرپاسکل آلیزرڈ کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد سے روانی کے ساتھ فرانسیسی زبان میں گفتگو کی ،جس پر فرانس کے سینیٹرزکے وفد کے اراکین نے خوشگوار حیرت کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی فرانسیسی زبان پر ان کی مہارت اور دسترس کو سراہا۔ فرانسیسی وفد نے کہا کہ شہباز شریف کوفرانسیسی زبان پربہت عبور حاصل ہے اورہمیں خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹونے فرانسیسی زبان میں اتنی مہارت کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

مزید : صفحہ اول