پانامہ لیکس کا سبب بننے والی فرم کے دفاتر پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

پانامہ لیکس کا سبب بننے والی فرم کے دفاتر پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آسٹریا(آن لائن)پاناما میں پولیس نے موساک فونسیکا نامی اس کمپنی کے اہم دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جس سے حال ہی میں بڑے پیمانے پر دستاویزات اور ڈیٹا لیک ہوا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کی کارروائی پاناما شہر میں واقع موساک فونسیکا کے دفتر پر کی گئی ہے جس کے دوران نہ تو کوئی حادثہ پیش آیا اور نہ ہی اس میں کوئی مداخلت ہوئی۔موساک فونسیکا کوئی غیر قانونی یا غلط کام کرنے کی تردید کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کمپنی ہیکنگ کا شکار ہوئی ہے اور اس سے حاصل شدہ معلومات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔پولیس نے چھاپے کی جو کارروائی کی اس میں کرائم یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔ دفتر کے باہر پولیس نے پہلے باڑ لگائی اور پھر سینیئر افسران نے دفتر کے اندر داخل ہوکر دستاویزات کی چھان بین کی۔اس کارروائی کے بعد سرکاری وکیل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد ’ان دستاویزات کو حاصل کرنا تھا جن کے متعلق میڈیا میں بہت سی معلومات شائع کی گئیں اور جس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ذیلی دفاتر میں بھی چھاپے کی کارروائی کی جائے گی۔ادھر کمپنی نے اس چھاپے کی کارروائی سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ہمارے دفتر میں جو تفتیشی کارروائی کی جا رہی ہے اس میں ہماری کمپنی حکام کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -