کوئٹہ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی، 3خود کش بمبار گرفتار

کوئٹہ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی، 3خود کش بمبار ...

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3خود کش بمباروں کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹس برآمد کرلیں۔ بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز نے چیکنگ کے دوران ایک رکشے کو روکا،تلاشی کے دوران رکشے سے 3خود کش جیکٹس اور جیکٹس بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ رکشے میں سوار تینوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سے 22سال کے درمیان ہیں جن کا تعلق چمن سے ہے،دوران تلاشی ایک بمبار سے مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا، دوران تفتیش ملزموں نے خود کش بمبار ہونے کا اعتراف کرلیا، تینوں حملوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

مزید :

صفحہ اول -