شہید اہلکار اجمل کا تعلق بستی چھینہ سے ہے، والد سکول ٹیچراورمسجد کے خطیب ہیں

شہید اہلکار اجمل کا تعلق بستی چھینہ سے ہے، والد سکول ٹیچراورمسجد کے خطیب ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)چھوٹوگینگ کے خلاف کچے میں جاری آپریشن کے دوران شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے محمداجمل چھینہ کاتعلق جام پورکے نواحی علاقہ بستی چھینہ سے ہے ان کے والد مولاناغلام حسین کریمی پرائمری سکول ٹیچراور جام پورکی ایک مسجد کے خطیب ہیں محمداجمل کی چاربہنیں اور دوچھوٹے بھائی ہیں جوکہ زیرتعلیم ہیں محمداجمل ان سب میں بڑاتھاشادی شدہ تھااس کے تین چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ہیں اس کی شہادت کی خبرملتے ہی بستی چھینہ میں لوگوں کاجم غفیر اکٹھاہوگیاہے اور اس کے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔

مزید :

صفحہ اول -