فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے زخمی افراد کے لواحقین کو کھانا فراہم کیا

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے زخمی افراد کے لواحقین کو کھانا فراہم کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)ٹھیکریوالہ کے نواحی چک 25ج ب سوہل میں المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی الائیڈ ہسپتال کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز فورا ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ گئے اور زخمی ہو کر آنے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرتے رہے اور حادثہ میں ہونے والی اموات کے باعث الائیڈ ہسپتال کے شعبہ پوسٹ مارٹم کے تینوں شفٹوں کا سٹاف بھی مارچری میں پہنچ گیا اور 17افراد کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جبکہ اس دوران فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور ایدھی سنٹر کے رضاکاروں نے بھی اس حادثہ کے متاثرین کے علاج معالج کے لئے بھرپور معاونت کی جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی گئیں