ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کر کے زخمیوں کے علاج معالجہ میں مصروف رہے
فیصل آباد(بیورورپورٹ)ٹھیکریوالہ میں ہونے والے المناک حادثے کے باعث سرجیکل وارڈز و ایمرجنسی وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز نے سروس سٹریکچر کے حوالے سے کئے جانے والے احتجاج کو نظر انداز کر کے طبی خدمات سرانجام دیں میڈیکل سروسز سے متعلقہ تقریبا 25ینگ ڈاکٹرز احتجاج کی بجائے مکمل یکسوئی کے ساتھ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجہ میں مصروف رہے یہ امر قابل ہے کہ اس دلخراش حادثے میں ہونے والے جان نقصان کے باعث سرجیکل وایمرجنسی وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ینگ ڈاکٹرز نہ صرف ہنگامی کیفیت کے دوران بلکہ رات گئے تک زخمیوں کے علاج معالجہ میں مصروف رہے