کراچی ،طالب علم کی خودسوزی ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

کراچی ،طالب علم کی خودسوزی ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)خود سوزی کرنے والے نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیا رکرلی گئی ہے ۔اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عبدالباسط نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے ۔تاخیر سے پہنچنے پر پرنسپل نے عبدالباسط کو امتحان دینے سے روک دیا جس پر عبدالباسط سے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول پی لی اور پھر خود پر چھڑک کر آگ لگالی ۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق شور کی آواز سن کر چوکیدار نے آگ بچھانے کی کوشش کی اور عبدالباسط پر مٹی ڈال کر اس کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی ۔جائے وقوعہ پر ابھی بھی کپڑوں کے ٹکرے موجود ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -