وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے بنکوں کو سرکاری سکیم کی حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا

وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے بنکوں کو سرکاری سکیم کی حج درخواستیں وصول کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے بنکوں کو سرکاری سکیم کی حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور باقاعدہ پریس کانفرنس میں حج پالیسی 2016ء کا اعلان کریں گے پھر بنک حج فارم لینے کے مجاز ہوں گے وزارت کا موقف۔بنکوں نے وزارت مذہبی امور کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نوٹ اکٹھا کرنے کی دوڑ میں تمام بنکوں نے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں وزارت نے بتایا سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہے بنک درخواستیں لے بھی لیں تو جب تک ہمارا آئی ٹی کا شعبہ گرین سگنل نہیں دے گا وصول نہیں ہو سکتیں ،درخواستیں دینے والے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
حج درخواستیں

مزید :

صفحہ آخر -