نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ سے مشکوک شخص گرفتار

نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ سے مشکوک شخص گرفتار

  

نارنگ منڈی (نامہ نگار)حساس ادارہ نے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں پاک بھارت سرحدکے قریب ایک مشکوک باریش شخص کو گرفتارکرکے نارنگ منڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مشکوک شخص کے پاس کوئی شناختی کارڈ یاکو ئی دستاویزی ثبوت نہیں ملاوہ عجیب وغریب بولی بولتاہے اور نارنگ منڈی کے علاقہ سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے،تاحال اس کی کوئی شناخت نہیں ہوسکی کہ واقعی وہ انڈیاکاجاسوس ہے یاوہ غلطی سے سرحدپارکرکے پاکستان میں داخل ہوگیاہے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس کاذہنی توازن درست نہیں اوروہ آوارہ شخص دکھائی دیتاہے تاہم تفتیش جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -