میو ہسپتال :ینگ ڈاکٹروں کے رویہ سے تنگ نرسنگ سٹاف آج احتجاج کرے گا

میو ہسپتال :ینگ ڈاکٹروں کے رویہ سے تنگ نرسنگ سٹاف آج احتجاج کرے گا

  

لاہور( جنر ل رپورٹر) ینگ ڈاکٹروں نے اپنے احتجاجی مظاہروں میں نرسنگ سٹاف کو شامل کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ جس پر نرسیں شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔ جس پر نرسنگ سٹاف نے ینگ ڈاکٹروں کے رویے سے تنگ آ کر آج احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نسرین کوثر اور صدر دیشاور نے کہ کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ضرور احتجاج کریں لیکن میو ہسپتال کے ملازمین پر دباؤ نہ ڈالیں۔ گزشتہ روز بھی میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹروں نے ڈبلیو او ٹی اور آئی او ٹی میں نرسنگ سٹاف کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنا اور زبردستی احتجاج میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ ایسے حالات میں ڈیوٹی دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کے اس رویہ سے تنگ آ کر نرسنگ سٹاف بھی اپنے تحفظ کے لئے آج احتجاج کرے گا جس میں میو ہسپتا ل کا تمام نرسنگ سٹاف شرکت کرے گا۔ اس حوالے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے رہنماؤں محمد انصاری، محمد فاروق اکبر بھلر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر وں کا مطالبات کے لئے احتجا ج کرنا ان کا حق ہے مگر دیگر ملازمین پر دباؤ ڈالنا زیادتی ہے۔ اس پر ینگ ڈاکٹروں کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے وگرنہ نرسوں اور دیگر سٹاف کے لئے دیوٹی سرانجام دینا مشکل ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -