چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے کی بناء پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔ آج سے وہ قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول