کچہ جمال ایک جزیرہ جس پر 20سال سے چھوٹو گینگ کا قبضہ ہے
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)روجہان کادریائی علاقہ کچہ جمال ہے کیا ،کچہ جمال تیس کلو میٹر لمبا اور ڈھائی کلو میٹر چوڑا دریائی جزیرہ ہے جس کے چاروں اطراف دریائے سندھ بہہ رہا ہے کچی جمال کے شمال میں راجن پور ،جنوب میں بیس کلو میٹر پر صوبہ سندھ جبکہ تیس کلو میٹر مشرق میں رحیم یار خان واقع ہے عرصہ بیس سال سے غلام رسول عرف چھوٹو مزاری گینگ نے اس دریائی جزیرہ پر قبضہ جما رکھا ہے ہر بار پولیس کو آپریشن میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔