معذورافراد کو کاسمو پولیٹن کلب تک گاڑی پر آنے جانے کی سہولت دینے کا حکم

معذورافراد کو کاسمو پولیٹن کلب تک گاڑی پر آنے جانے کی سہولت دینے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے معذورافراد کوباغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب تک گاڑی پر آنے جانے کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم کے روبرو معذور بزنس لیڈی حنا پرویز کے وکیل شیراز ذکاء نے بتایا کہ معذور افراد کو لاہور کے جناح باغ میں موجود کاسمو پولیٹن کلب تک آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی سہولت دینے کے لئے پالیسی موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے باوجود معذور افراد کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جانا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معذور افراد کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک کلب یا پارک تک معذور افراد کو سفری سہولت دی گئیں تو تمام پارکوں میں دینا پڑے گی، جو حکومت کے لئے ممکن نہیں، جس پر عدالت نے کاسمو پولیٹین کلب کی حد تک گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : صفحہ آخر