وزیر اعظم کے مشیر کا سراج بابا گرڈ سٹیشن یکم مئی سے چالو کرنیکا اعلان

وزیر اعظم کے مشیر کا سراج بابا گرڈ سٹیشن یکم مئی سے چالو کرنیکا اعلان

  

کرک (بیورورپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خصوصی انجینئر امیر مقام نے ضلع کرک میں دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ سروے، صابر آباد اور سراج بابا گریڈ سٹیشن یکم مئی سے چالو کروانے، محروم دیہات کو بجلی اور ضلع کرک کے گھر گھر کو گیس فراہمی کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق انجینئر امیر مقام نے پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے7 مرتبہ مجھ پر خود کش حملے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا مسلم لیگ (ن) ضلع کرک کے عوام کو ہر ممکن سہولیات خدمت فراہم کرے گی کیونکہ یہ غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کرک کے عوام نے سب کو آزمایا ہے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کریں ضمانت دیتا ہوں کہ پھر لیڈر تبدیل نہیں کرنے پڑیں گے انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے کرک تا گمبیلا سیکشن کی تعمیر نو، ضلع کرک کے7 دیہات کو بجلی فراہمی، کیڈٹ کالج کی تعمیر، گھر گھر کو گیس فراہمی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈ کی منظوری دلوانے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے کا اعلان کیا اور کہا کہ ضلع کرک میں بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول کیمطابق ہوگی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے منظوری دلوا کر بہت جلد ان منصوبوں پر کام بھی شروع کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کرک کے عوام سے مجھے دلی محبت ہے قبیلہ خٹک کا اخلاص مجھے ہر دفعہ کھینچ کر یہاں لاتا ہے انہوں نے کہا کہ 120دن دھرنے دینے والا عمران خان پھر سے پاگل ہوگیا ہے ابھی دوبارہ 25 اپریل کے نعرے لگا رہا ہے عمران خان ہوش کے ناخن لیں25 اپریل بھی آئیگا اور گزر جائیگا نواز شریف پاکستان کے بدستور وزیر اعظم رہیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم رہے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر سنجیدہ سیاسی اندا ز نے ان کو سیاسی بچہ بنا دیا ہے خود کو اپوزیشن لیڈر کہتا ہے یہ بھول گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی پارٹی کو مینڈیٹ ملا ہے اُس صوبے کے عوام کو عمران خان نے کیا دیا ہسپتالوں اور تعلیم کی صورتحال ابتر ہے کرپشن عام ہے صوبائی احتساب کمیشن عمران خان احتساب کمیشن میں تبدیل ہو کر احتساب کے نام کا مذاق اڑا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں ملوث ہے دونوں سیاسی اتحادی جماعتیں عوام کو بتائیں کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کونسا انقلاب لائے ہیں ابھی بھی غریب عوام ایڑیاں رگڑتے ہوئے ہسپتالوں میں مسیحا کے انتظار میں ہوتے ہیں اور ہسپتال میں ڈسپرین کی گولی بھی عوام کو مفت نہیں ملتی عمران خان اور پرویز خٹک وہ ہسپتال صوبے میں دکھائیں جہاں غریب عوام کا مفت علاج ہوتا ہو خیبر پختونخوا کی حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے اس کا کوئی وژن اور نظریہ نہیں خوابوں کی دنیا میں رہنے والے عمران خان صرف خیالوں میں ہی وزیراعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کا سفر مرکزی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت شروع ہوا ہے مہنگائی پر کنٹرول کرکے ڈالرکی قیمت کو لگام ڈالی انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع ہے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے وزیراعظم پاکستان کے مثبت دلیرانہ اور دانشمندانہ اقدامات کے ثمرات ملک میں امن کی فضاء بحالی کی صورت میں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں ایک بھی ایسا مثبت اقدام نہیں بتا سکتی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کچھ بھی حقیقت نہیں آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے ہاتھو ں میں ہاتھ دیکر مضبوط بنائیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جو غریب مستحقین رہ گئے ہیں دوبارہ سروے میں شامل ہو جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -