نوشہرہ میں اے این پی کے رہنما ء کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ میں اے این پی کے رہنما ء کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام ٹارگٹ کلنگ اور اے این پی کے رہنما جمشیدخان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی تفصیلات کے مطابق اے این پی ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام پریس کلب نوشہرہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت اے این پی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان، جنرل سیکرٹری خوشحال خان، صوبائی رہنما ملک افتاب، سیکرٹری اطلاعات انجینئرحامد علی خان ، پی ایس ایف کے عابد خان اعجاز خان ایڈوکیٹ نورعالم ایڈوکیٹ امداد خان نے کی جلوس کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا کہ اب تک ہمارے 23کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کئے آج تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا موجودہ حکومت عوام اور سیاسی کارکنوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے دہشتگردوں سے مذاکرات کئے جائیں اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -