سپریم کورٹ نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجا ز دے دی

سپریم کورٹ نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجا ز دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آبا د(آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کسٹمز اور وزارت داخلہ کی جانب سے ماڈل گرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ ماڈل گرل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ بیرون ملک اپنی والدہ کے علاج اور اپنے معاہدوں کی تکمیل کیلئے جانا چاہتی ہیں۔ اس لئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے ماڈل کی درخواست پر غور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی درخواست خارج کر دی۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی نے دسمبر 2015 میں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ ماہ 7 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا.جس کے بعد وزارت داخلہ اور کسٹمز حکام نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.سپریم کورٹ کے جسٹس اعجا ز افضل پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے ایک ہفتہ قبل مذکورہ کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جوبدھ کو جسٹس اعجا ز افضل نے فیصلہ پڑ ھ کرسنایا .سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور کسٹمز حکام کی اپیلیں خارج کردیں اور ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا.عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ایان علی پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -