وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست پر اعتراض

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست پر اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق تقاریر کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔یہ درخواست سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی 11تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے منصوبے پر کام روکنے کاحکم دے رکھا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین کوتنقید کا نشانہ بنایا اور منصوبے کے حق میں تقریر کی،درخواست میں کہا گیاکہ عدالتی حکم کے باوجود منصوبے کے حق میں تقریر کرناتوہین عدالت ہے،لہذا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزرا کومنصوبے کے حق میں بیان بازی کرنے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعلی کو استثنا حاصل ہونے کے باعث درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -