کرک ، صفائی کے دوران گٹر میں گرکر دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق،1شدید زخمی

کرک ، صفائی کے دوران گٹر میں گرکر دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق،1شدید زخمی

کرک(بیورورپورٹ) صفائی کے دوران گٹر میں گرکر دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق،1شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرک شہر کے محلہ بنگشان میں صفائی کے دوران گٹر کی چھت ٹوٹنے سے 5 افراد گٹر میں گر گئے اور دم گھٹنے سییوسف مسیح ، شمون مسیح ولد سعد مسیح ، شیر زمان ولد محمد کمال ،اسکا چچا زاد عامر بشیر ولد محمد بشیرموقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اختر زمان ولد محمد کمال کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک میاں نصیب جان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور عوام علاقہ کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔انہوں نے ڈی پی او آفس کے جاں بحق اہلکار شمون مسیح کے کفن دفن اور لواحقین کے امداد کی بھی منظوری دی۔

مزید : پشاورصفحہ اول