عوام حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے، چودھری سرور

عوام حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے، چودھری سرور

  

لاہور(اے این این) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے24اپر یل کے یوم تاسیس میں شر کت کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارکنوں کو متحر ک کر نے کیلئے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کا مستقبل صرف تحر یک انصاف کا ہوگا ‘خواتین کے حقوق کی بات کر نیوالی پنجاب حکومت لاہور کے اکلوتے ویمن پولیس اسٹیشن کو بلڈ نگ تک فراہم نہیں کر سکی ‘حکمران ضد اور ہٹ دھڑمی چھوڑ کر اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر لیں ۔ وہ عمران ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر وسیم چوہدری ‘سید راشد الر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کا کہا کہ تحر یک انصاف کو یوم تاسیس بھر پور انداز میں منایا جا ئیگا اور وفاقی درالحکومت میں ہونیوالی مر کزی تقر یب میں تحر یک انصاف کے کارکنان بھر پور شر کت کر کے ثابت کر دیں گے تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمران ملک کیلئے بوجھ بن چکے ہیں اور قوم ان سے نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -