حکومت پاکستان کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے: حافظ سعید

حکومت پاکستان کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے: ...

جڑانوالہ(نامہ نگار)امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے برستی گولیوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر ثابت کر دیا کہ وہ غاصب بھارت کا قبضہ کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ کشمیری قوم پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے اور کشمیری قوم کو اعتماد دلانا چاہیے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری اور اعترافی بیانات نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ۔ پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے بھارت کا اپنا دہشت گردانہ کردار دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیاہے۔ نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے۔ وہ جڑانوالہ کے مقامی شادی ہال میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے مسؤل فیاض احمد، حافظ بنیامین عابد اورمحمد غضنفر نے بھی خطاب کیا۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو دولخت کرنے والا بھارت بلوچستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔’’را ‘‘کے افسر کی گرفتاری سے ہندوستان کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان نکالنے کیلئے ملک میں سیکولرازم پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ دنیا سے ظلم اور فساد کا خاتمہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان سے دوستی کی خاطر سیاسی قیادت کو اس معاملہ میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے علاقوں کو سازشوں کا ہدف بنا رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر