عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جسٹس قاسم خان

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جسٹس قاسم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )بچی بازیابی کیس میں تفتیشی افسرکی عدم حاضری پرعدالت عالیہ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چودھری سلطان پر سخت اظہار برہمی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار بلال نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اس کی 13سالہ بیٹی سعدیہ کو حبس بیجا میں رکھا ہواہے،عدالتی حکم کے باوجود تھانہ چوہنگ کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہواجس پر عدالت نے فوری طور پرٍ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان کو طلب کر کے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسران کے اس قسم کے رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا،عدالتیں جب تفتیشی افسران کو طلب کرتی ہیں تو عدالتی احکامات کی پروا نہیں کی جاتی ،ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،عدالت نے تفتیشی افسران کی عدالتوں میں حاضری کو یقینی بنانیکا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -