بارش کے قطروں کو بجلی میں بدلنے والا سولرپینل بنالیاگیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے مہنگے ہونے کی وجہ سے سائنس دان قدرتی ذرائع کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوششومیں مصروف ہیں اور اسی کوشش میں چین کے سائنسدانوں نے ایسا سولر سسٹم تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی شعاعوں سے بلکہ بارش کے قطروں سے بھی بجلی پیدا کرسکے گا۔اوشین یونیورسٹی آف چین اور یونن نومال یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اس سولر سسٹم کا ڈیزائن تیار کیا ہے جو سورج کی شعاعوں سے ہی نہیں بلکہ بارش سے بھی کام کرنا شروع کردیتا ہے اس طرح بارش کے پانی کو زمین پر گرنے سے قبل ہی قیمتی بنا کر توانائی میں بدل دیتا ہے۔