گوگل نے تصاویر کو چارچاند لگانے والے ٹول مفت کردیئے

گوگل نے تصاویر کو چارچاند لگانے والے ٹول مفت کردیئے
گوگل نے تصاویر کو چارچاند لگانے والے ٹول مفت کردیئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے تصویروں کو چار چاند لگانے والی فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپلی کیشن کے لئے 149 ڈالر کے نک کلیکشن ٹولز کو بالکل مفت کردیا۔گوگل نے اپنی موبائل فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ’’اسنیپ سیڈ‘‘ (Snapseed) کے لیے نِک کلیکشن (Nik Collection) ٹولز کو ایک جرمن کمپنی سے خریدنے کے بعد اس کی قیمت 499 ڈالر سے کم کر کے 149 ڈالر کر دی تھی تاکہ لوگ اسے باآسانی خرید سکیں۔ یہ فوٹوگرافی ٹولز پروفیشنل فوٹوگرافرز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -