قریب المرگ پوتے سے ملاقات ،پائلٹ نے جہاز روک لیا

قریب المرگ پوتے سے ملاقات ،پائلٹ نے جہاز روک لیا
قریب المرگ پوتے سے ملاقات ،پائلٹ نے جہاز روک لیا

  


مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں ایک مسافر طیارے کے پائلٹ نے رن وے پر اڑان بھرنے سے چند لمحے قبل جہاز کو فضا میں بلند کرنے سے روک لیا تاکہ ایک معمر جوڑے کو ہسپتال میں مرتے ہوئے اپنے پوتے سے ملنے کا موقع مل سکے۔یہ معمر جوڑا آسٹریلیا جا رہا تھا کہ انھیں ایک پیغام ملا کہ ان کے پوتے کی حالت خراب ہے۔اس خبر کے آتے ہی جہاز کو واپس موڑ لیا گیا تاکہ یہ دونوں اپنے پوتے کے مرنے سے پہلے اس سے ملاقات کر لیں۔بریڈ فورڈ کی ٹریول ایجنٹ بیکی سٹیون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غیر معمولی ہے، میں ٹریول کے کاروبار میں 25 سال سے وابستہ ہوں لیکن اس طرح کے کسی واقعے کے بارے میں نہیں سنا۔ ان کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں کہ میرے صارفین اپنے پوتے سے ملنے میں کامیاب ہوگئے جو اسی رات انتقال کرگیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر