صبح جلدی اٹھناوزن میں کمی اور تناؤ سے نجات کا باعث بنتا ہے

صبح جلدی اٹھناوزن میں کمی اور تناؤ سے نجات کا باعث بنتا ہے
صبح جلدی اٹھناوزن میں کمی اور تناؤ سے نجات کا باعث بنتا ہے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لائف کوچ اور شخصیت سازی کے ماہرین کا اصرار ہے کہ صبح جلدی اٹھنے کے بعد چند عادات اپنا کر وزن گھٹانا، تناؤ دور کرنا اور زندگی کی لاتعداد کامیابیاں سمیٹنا ممکن ہے جب کہ ہمارے لاتعداد مسائل صبح جلدی اٹھنے سے ختم ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق صبح کو جلدی اٹھنا ’معجزانہ عمل‘ کہلاتا ہے اور پوری زندگی پر اس کے زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس طرح پورا دن کامیاب اور بامقصد گزرتا ہے اور بامقصد زندگی کے لیے پہلی کامیابی یہی ہے کہ انسان جلدی بیدار ہوجائے۔نیند سے قبل مثبت سوچ اپنائیے کیونکہ جب بیدار ہوں گے تو اس وقت آپ کا دل و دماغ مثبت ہی سوچے گا۔

مزید : صفحہ آخر