تحفظ حقوق نسواں بل خواتین کوحقوق نہیں دے رہا،آپا ام حماد

تحفظ حقوق نسواں بل خواتین کوحقوق نہیں دے رہا،آپا ام حماد

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جماعۃ الدعوۃشعبہ خواتین کی سربراہ آپا ام حمادنے کہا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں بل خواتین کوحقوق نہیں دے رہابلکہ گھروں میں لڑائیاں کروا رہاہے ،تحفظ حقوق نسواں بل نہ صرف قرآن وسنت کے خلاف ہے بلکہ ہمارے خاندانی نظام کے خاتمہ کا سبب بن رہا ہے ،خواتین اپنے بچوں کی تربیت نظریہ اسلا م اور نظریہ پاکستان پر کرناہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں اس موقع پرمرکزی رہنما آپا ام محسن اور راولپنڈی کی مسؤلہ آپا ام طلحہ نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔آپا ام حماد نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے جس کا نظریہ اسلام ہے یہ ملک گولی اور جنگ سے حاصل نہیں کیا گیابلکہ اس کے پیچھے ایک نعرہ تھا جس کے لیے مسلمانوں نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔آپا محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ہندوؤں کی ثقافت کوعام کیاجارہا ہے تاکہ دوقومی نظریہ کو ختم کیا جا سکے آپا ام طلحہ نے کہا کہ خواتین نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ہمیں اپنے بچوں کی تربیت بھی نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر کرنی ہے انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر اسکول کے بچوں نے نظریہ پاکستا ن پر ٹیبلو پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر