آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )وفاقی پولیس نے نئے تعینات ہونے والے سربراہ طارق مسعود یاسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،نئے پولیس سربراہ کا وفاقی پولیس کے اعلی افسران نے پولیس سنٹرل آفس میں پرجوش استقبال کیا اور پولیس کی جانب سے بھی سلامی دی گئی،استقبال کرنے والوں میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر،اے آئی جیز، ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر آفسران شامل تھے واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے طارق مسعود یاسین کو اسلام آباد پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اس لئے پہلے وہ ریجنل پولیس آفیسر( آر پی او)، ملتان کے عہدے پر کام کر رہے تھے انجام دے رہے تھے. طار ق مسعود یاسین سروس کے دوران اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن سمیت دیگر اہم پوسٹوں پر کام کر چکے ہیں اور دوران سروس وہ ایک اچھی شہرت بھی رکھتے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر