ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر)) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2007ء میں ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو پیروی کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ درخواست بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول افسر چوہدری محمد اسلم نے دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 7 جولائی 2007ء کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ضلع کچہری اسلام آباد ایف ایٹ آمد سے قبل ہونے والا دھماکہ خود کش نہیں بلکہ نصب شدہ تھا ، اس حوالے سے پولیس نے جائے وقوعہ سے میرا موقف بھی لیا مگر ایف آئی آر میں دھماکے کو خودکش قرار دیدیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی تو فریقین میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر فاضل جسٹس نے سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ ، سابق سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد پولیس کو درخواست کی پیروی کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔