راولپنڈی،پولیس کی منشیات،اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی14ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کی منشیات،اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی14ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3650گرام چرس،14لیٹر کھلی شراب ، 02بوتل شراب،02عدد پستول30بور معہ32روند،01عدد ریوالور،03عدد رائفل12بور معہ06کارتوس اور 01عدد چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے خالدہ بی بی سے1090گرام چرس، مسماۃ زیبا سے1050گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے احمد زیب سے1210گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے بابر سعید سے300گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے گل حبیب سے 06لیٹر کھلی شراب، خالد سے08لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے بابر سعید سے02بوتل شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے گل حبیب سے25روند پستول30بور ، تھانہ صدر واہ پولیس نے تنویر احمد سے01عدد پستول30بور معہ 03روند، اکبر علی سے01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے تنویر سے01عدد ریوالور، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زمان سے01عد درائفل12بور معہ02کارتوس،حسرت گل سے 01عد درائفل12بور معہ02کارتوس،فارم خان سے 01عد درائفل12بور معہ02کارتوس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے قیوم سے01عدد چھری برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -