کراچی ،فیکٹری حملہ کیس پراسیکیوٹر کو پیروی سے روک دیا گیا

کراچی ،فیکٹری حملہ کیس پراسیکیوٹر کو پیروی سے روک دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے پراسیکیوٹر نور اللہ مخدوم کو فیکٹری پر دستی بم حملے کرنے کے کیس کی پیروی سے روک دیا ہے ۔مدعی مقدمہ عبدالعزیز نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو درخواست کی تھی کہ پراسیکیوٹر نور اللہ مخدوم ملزمان کے ساتھ ملا ہوا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے نور اللہ مخدوم کو فیکٹری پر بم حملہ کرنے سے متعلق کیس کی پیروی سے الگ کرتے ہوئے غلام مصطفی کو کیس کا پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے ۔مدعی مقدمہ کی جانب سے مبشر مرزا اور محمد خان برڑو عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزم عبدالوہاب اور دیگر کے خلاف تھانہ سپرہائی وے سائٹ میں فیکٹری پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر