دہشتگردی کی لہر میں میلے کا انعقاد قیام امن کیلئے نیک شگو ن ہے :اسد قیصر

دہشتگردی کی لہر میں میلے کا انعقاد قیام امن کیلئے نیک شگو ن ہے :اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی جو لہر ہے جس کی وجہ سے جو حالات در پیش ہے ایسے حالات میں امن میلے کا انعقاد قیام امن کے لئے نیک شگون ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کنڈ پارک (صوابی) میں بارہ روزہ امن میلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر دریائے سندھ کے کنارے کنڈ پارک میں یہ امن میلہ تیرہ سے چوبیس اپریل تک جاری رہے گا۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا امن واپس آرہا ہے۔ جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا ایک پُر امن ،نیا خیبر پختونخوا ، ترقی کی راہ پر گامزن خیبر پختونخوا اور خوشحال خیبر پختونخوا بن رہا ہے ہمارا صوبہ پہلے آئی ڈی پیز اور بعد ازاں سیلاب سے بُری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دوسری اضلاع کو ہجرت کر چکے تھے انہوں نے کہا کہ صوابی اور یہاں کے عوام بہت ذر خیز ، مہمان نواز اور تعلیم یافتہ ہے۔ کنڈ پارک کو صوبہ خیبر پختونخوا کا بہترین پارک بنائینگے اسی طرح پارک دریائے سندھ کے کنارے یونین کونسل بٹاکڑہ صوابی میں بھی تعمیر ہو رہا ہے یہ خوبصورت ترین پارک دسمبر تک مکمل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ کنڈ پارک تک مختلف آٹھارہ کلو میٹر رابطہ روڈز کی تعمیر مکمل ہونے سے اس پارک کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔یہاں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی سیاح یہاں کا رُخ کرینگے صوبہ خیبر پختونخوا کا امن بحال ہو رہا ہے نیا خیبر پختونخوا کا جو وعدہ کیا تھا وہ بن رہا ہے دریں اثناء موضع جلبئی ضلع صوابی میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ عوام اے این پی کی سابقہ حکومت کی اقربہ پروری اورکرپشن کونہیں بھولے عوام باشعورہیں اب دھوکے اورفریب کے نعروں میں آنے والے نہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں میرٹ اورانصاف کا نظام قائم کرکے کرپشن کے دروازے بندکردیئے ۔ سپیکر نے کہا کہ آج سابقہ وزیراعلیٰ کس منہ سے صوابی کے علاقوں میں جلسے کررہے ہیں جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو یہاں کے عوام پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے بند تھے انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور اور سمجھدار ہوگئے ہیں وہ اچھے برے میں تمیز کرنا بہتر طور پر سمجھتے ہیں جلبئی سمیت پورے صوابی کے عوام پکے پختون ہیں جو دوستی نبھانا بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے لہٰذا اب وہ اے این پی سمیت دیگر پارٹیوں کے محض نعرہ بازی اور ورغلانے کے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے سپیکر نے کہا کہ ا ے این پی والے کبھی بھی عوام کے ہمدرد نہیں بنے بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا لوگوں سے ووٹ لے کر ان کے مسائل کے حل کرنے پر بالکل توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ میں میرٹ اور انصاف کی حکومت قائم کی اور اقربہ پروری و کرپشن کا خاتمہ کیا جس کے باعث عوام جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل موجود ہے جلسہ میں بہت سے افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر سپیکر نے ان افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہناکر پارٹی میں خوش آمدید کہا سپیکر بعد ازاں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گاڑہ جہانگیرہ روڈ اور ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گھڑی جہانگیرہ روڈ کا افتتاح کیا #