شہری کو دہشتگردی کی دفعہ میں شامل کرنے پر جواب طلب

شہری کو دہشتگردی کی دفعہ میں شامل کرنے پر جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر )پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے مقامی شہری کو انسداددہشت گردی کی دفعہ4میں شامل کرنے کے خلاف دائررٹ پرمحکمہ داخلہ اورصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیافاضل بنچ نے شاہد نسیم چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمدعاطف کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار محمدعاطف ایک معززشہری ہے تاہم کچھ عرصہ قبل اسے معلوم ہوا کہ اس کانام انسداددہشت گردی ایکٹ کے شیڈول4میں شامل کیاگیاہے جس کے باعث اس کے نقل وحرکت پرپابندی عائد کی گئی ہے حالانکہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیاہے لہذادرخواست گذارکانام شیڈول4سے خارج کیاجائے جس پرعدالت نے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -