شانگلہ میں ڈی ایس پی پر قانلانہ حملہ کیخلاف وکلاء کا سوگ اور بائیکاٹ کا اعلان

شانگلہ میں ڈی ایس پی پر قانلانہ حملہ کیخلاف وکلاء کا سوگ اور بائیکاٹ کا ...

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بار کے وکلاء کی ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس پر قاتلانہ حملہ کے خلاف تین روزہ سوگ اور عدالتی بائکاٹ کا اعلان، ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن شانگلہ کا اجلاس زیر صدارت شاہ فواد خان سینئیرایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس جو شانگلہ بار ایسوسیشن کا ممبر رہ چکا تھا اور شانگلہ میں وکالت کرتاتھا پر منگورہ سوات میں ہونے والے قاتلانہ حملہ کو ظلم اور بربریت قراردیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فواد خان سینئیرایڈووکیٹ ، محمد نعیم خان ایڈووکیٹ، حق نواز خان ایڈووکیٹ، شاہ ایرانی ایڈووکیٹ، جواد علی نور ایڈووکیٹ، سلطان روم ایڈووکیٹ، اشفاق حسین ایڈووکیٹ، شاہ سعود خان ایڈووکیٹ،فیاض چکیسری ایڈووکیٹ، نادرخان ایڈووکیٹ، محمد اقبال خان ایڈووکیٹ اور میاں ذاہد علی ایڈووکیٹ نے ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس پر قاتلانہ حملہ پر نہایت غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس نہایت شریف انفس اور محنتی انسان تھا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل محمد الیاس کی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ شانگلہ بار ایسوسیشن غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -