فیصل آبادٹریفک حادثہ، اے جی اکاؤنٹس آفس لاہور کا آڈیٹرجاں بحق

فیصل آبادٹریفک حادثہ، اے جی اکاؤنٹس آفس لاہور کا آڈیٹرجاں بحق

فیصل آباد(بیورورپورٹ)جھنگ رو ڈپر ٹھیکری والا کے نزدیک بس اور ٹرالے کے خوفناک تصادم میں بھاری جانی نقصان کے دوران اے جی اکاؤنٹس آفس لاہور کا آڈیٹر 38سالہ رانا محمد ندیم بھی ان بدنصیب افراد میں شامل ہے جو حادثے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔رانا محمدندیم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سے مختلف اضلاع میں آڈٹ کرنے کی ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے رانا محمد ندیم کے 5بھائی اور چار بہنیں ہیں وہ ان میں سب سے بڑا تھا ان کے والد علی احمد بھی اے جی آفس میں کام کرتے ہیں کینٹ ایریا لاہور کے رہائشی رانامحمدندیم کی موت نے ان کے چھ بچوں کو یتیم کر دیا جن میں دو بیٹے چار بیٹیاں شامل ہیں بڑا بیٹا طاہر آٹھویں کلاس جبکہ بیٹی مصباح چھٹی جماعت کی طالبہ ہے رانا محمدندیم مرحوم اور ان کے ساتھیوں کی ٹیم نے راولپنڈی‘ملتان‘ بہاولپور اور دیگر اضلاع میں بھی آڈٹ کی ذمہ داری ادا کرنا تھی مگر موت نے انہیں اس کا موقع نہیں دیا اور وہ حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر