الخدمت کراچی کی کاوشوں سے 18 قیدیوں کی رہائی

الخدمت کراچی کی کاوشوں سے 18 قیدیوں کی رہائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت ملیر جیل سے 18قیدیوں کو رہائی دلوا دی گئی، جیل میں قید افراد جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے رہائی کے منتظر تھے ، قیدی پیشے کے لحاظ سے مزدور ، رکشہ ڈرائیور ،فیکٹریوں میں کام کرنے والے تھے ، الخدمت کراچی نے مخیر حضرات اور جیل انتظامیہ کے تعاون سے قیدیوں کو رہائی دلوائی ، قیدیوں کی رہائی کے موقع پر الخدمت کراچی کے سینئر منیجر منظر عالم ، ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ ممتاز احمد راجہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شنیل، الخدمت کراچی کے پروگرام منیجر اظہر گھومرو اور جیل انتظامیہ کے افراد موجود تھے ، اس موقع پر ترجمان الخدمت نے کہا کہ الخدمت کراچی جیلوں میں قیدیوں کے لئے دیگر اصلاحی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے،انھوں نے کہا کہ ہم جیلوں کو اصلاحی مرکز بنانا چاہتے ہیں تاکہ گناہ کر کے آئے ہوئے افراد اپنی اصلاح کرکے معاشرے میں بہتر انداز میں زندگی گزار سکے، رہا ہونے والے قیدیوں نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا رہائی کے موقع پر قیدیوں کے چہروں پر خوشی قابل دیدہ تھی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر