خوشحال بانڈہ میں 22سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا گیا

خوشحال بانڈہ میں 22سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار ) پولیس تھانہ شیرگڑھ کے حدود پیرسدی خوشحال بانڈہ میں 22سالہ نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا گیا مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر شیرگڑھ پولیس نے 3ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کامقدمہ درج کیا قاتلوں میں مقتول کا سگا ماموں بھی شامل ہے وجہ عناد سابقہ دل بدی بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ کے نواحی گاؤں پیر سدی کے خوشحال بانڈہ کے رہائشی عدنان ولد بخت منیر نے پولیس تھانہ شیرگڑھ میں رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکیم سید ولد گل نواب ، گل نواب ولد رحمان سید اور گل احمد سید ولدشیرنواب ساکنان دادو کلے مندنی نے فائرنگ کرتے ہوئے میرا بھائی عابد کو قتل کیا انہوں نے وجہ عناد پرانی دل بدی بتائی ہے پولیس کے مطابق قاتلوں میں مقتول کا سگا ماموں بھی شامل ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 اور دیگر دفعات کے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی